تحریک انصاف نے شریف خاندان کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے قرار داد میں مؤقف اختیار کیا کہ سوئٹزر لینڈ کی طرح پانامہ، اور، پارک لین میں قومی دولت چوری کر کے جائیدادیں بنائی گئیں۔۔ اسحاق ڈار اپنے بیان حلفی میں قومی دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔۔ قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت سوئس بینکوں کے ساتھ پانامہ، اور، پارک لین میں موجود قومی دولت بھی واپس لائے۔۔ شریف برادران نے کرپشن کی، اور، منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی دولت باہر بھجوائی۔۔ قرار داد میں کہا گیا کہ نواز شریف نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو تحریک انصاف یہ کارنامہ سرانجام دے گی۔۔ لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لا کر عوامی فلاح، اور، ترقی پر خرچ کریں گے۔۔