ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے مردم شماری کو صاف و شفاف بنایا جائے
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن سے پہلے کافی لوگ شمولیت کرینگے ،،، ابھی بہت مراحل باقی ہیں ابھی ہمیں ہماری جائز اسپیس نہیں ملی ہے ،،، ،،، ہم پر آزمائش کا دور چل رہا ہے امید ہے بحران سے نکل جائے گے ،،، اس موقع پرکامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ کراچی کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی ہے ،،، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ کراچی کے میئر کو اختیارات دیئے جائیں کراچی ترقی کرے گا تو سندھ اور پاکستان ترقی کرے گا ،،، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ شمولیت اب سیریز شمولیت کا سلسلہ ہے جو جاری رہے گا ،،، یہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت کا ٹریلر ہے ۔ کیمرہ مین فیصل حسین کے ساتھ محمد شکیل وقت نیوز کراچی