کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار
انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ کا 2017 کا ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2017 ایڈیشن کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال کیون پیٹرسن آئی پی ایل کی ٹیم پونے سپر جائنٹس کا حصہ تھے لیکن انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم وہ رواں ماہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے۔ کیون پیٹرسن نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کی تھی جو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔