چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججز قانون کےتحت فیصلے کرنے کے پابند ہیں
چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے خطاب کیا۔ میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹ کےججز میں فرق نہیں سمجھا،، تمام ججز کےپاس انصاف کےلئےاختیارات اورطاقت ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معاشرےمیں کسی نہ کسی شکل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سوسائٹی کے ساتھ انصاف کی طلب بھی بڑھی ہے،،، جج انصاف کےتقاضےپورےکرنےکاپابند ہوتاہے اور اسے قانون کے تقاضے پورے کرنا ہوتے ہیں،،، جج صاحبان کو حق حاصل نہیں کہ وہ صوابدید پر فیصلے کرے, جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ججز تمام صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئےانصاف کی کشتی کوچلاتےرہیں،،تقریب سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے بھی خطاب کیا ،،ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں تبدیلی آ نہیں رہی آ چکی ہے