امن کے دشمنوں نے امن کے رکھوالوں کو نشانہ بنا ڈالا
آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں واقعہ آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں افسر سمیت گیارہ فوجی جوان شہید جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے،،، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں والی بال میچ جاری تھا،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا،،، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقے کی چیکنگ کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا۔دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صدر آصف زرداری سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،،،وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کیخلاف قوم کا عزم کمزور نہیں ہو گا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔