وزیر اعظم نے۔ چترال میں گولن گول پن بجلی منصوبے کا افتتاح
پہلے یونٹ سے چترال اور گردونواح کے علاقے کو چھتیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی،،، چترال میں 2015 کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت کی جانب سے واپڈا کو اس منصوبے کو لگانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق منصوبہ خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کا پیش خیمہ ہے۔ گولن گول پن بجلی منصوبہ چترال کی بجلی کی ضروریات سے تین گنا ریادہ بجلی پیدا کرے گا۔ منصوبے سے مجموعی طور پر تین یونٹس سے 108 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ تین یونٹس پر مشتمل گولن گول پراجیکٹ کا ہر یونٹ 36 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ منصوبے کا پہلا یونٹ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے دو یونٹ مارچ اور مئی 2018 میں مکمل ہو جائیں گے۔ منصوبے سے ہر سال 436 ملین یونٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ گولن گول پن بجلی منصوبے سے سالانہ 3 اعشاریہ 7 ملین منافع کا تخمینہ لگایا گیا ہے