سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا بڑھیں منافع خوروں کو اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھانے کا موقع مل گیا ۔جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ عام آدمی کی قوتِ خرید جواب دے گئی۔اسلام کے شہریوں کا کہنا ہے حکومت اور مارکیٹ کمیٹیاں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ سستےبازاروں میں دستیاب سبزیاں اور پھل غیر معیاری ہیں۔ دالوں کے بعد سبزیاں بھی سفیدپوش افراد کی پہنچ سے باہرہوگئیں ہیں۔ پھلوں کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔سیب140 روپے فی کلو، امرود80اور کیلا100 روپےدرجن تک پہنچ چکاہے۔کمیرا میں فہیم راجہ کے ساتھ رانا عثمان وقت نیوز اسلام آباد