ق لیگ کے رہنما مشاہد حسین سید نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

Feb 04, 2018 | 15:20


سینیٹ انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم نواشریف بھی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہوگئے۔ سابق وزیراعظم نے پہلے وار میں ق لیگ کی بڑی وکٹ گرادی۔ ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی عمرا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو مشاہد حسین سید نے قبل کرلی۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دعوت پر ان سے ملنے جاتی امرا آیا۔ نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت تھی جو قبول کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات میں سینیٹ کی ٹکٹ کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہوں گے۔ استعفی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے مشاہد حسین سید کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں