نوازشریف کا کیا قصورتھا کہ اسے نااہل کردیا گیا,ووٹ عوام دیتے ہیں لیکن چند لوگ اسے پاؤں تلےروندتے ہیں, نوازشریف
پشاورمیں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ لاڈلے دیکھ لوآج پشاوروالوں نے تاریخ رقم کردی۔نوازشریف کے خلاف فیصلہ نا منظورکردیا۔نوازشریف توملکی ترقی کے لیے کام کررہا تھا لیکن عمران خان تم نے کیا کیا۔؟انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ کہاں ہیں وہ سکول اوریونیورسٹیاں جن کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کودھوکا کیوں دے رہے ہیں,نوازشریف نے کہا کہ ووٹ عوام دیتے ہیں چند لوگ اسے اپنے پاؤں تلے روند دیتے ہیں۔نوازشریف کا قصورکیا تھا،مجھے کیوں نکالا؟ووٹ کا تقدس کہاں ہے؟۔کیاچند لوگوں کوحق ہونا چاہیے کہ نوازشریف کونکال دیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے،الزام تراشی کا ماہرہے،وہ صادق اورامین بن گیا ہے۔میں سلام پیش کرتاہوں انھیں جنھوں نے اسے صادق اورامین بنایا ہے,نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں آپ کے حق کی جنگ لڑرہا ہوں۔کیا آپ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا کرچلیں گے؟انھوں نے کہا کہ میری حکومت نہ ہٹائی جاتی تولوگوں کوروزگارمل چکا ہوتا لیکن گھبرانا نہیں ہم کشتیاں جلا کرمیدان میں نکلے ہیں۔عوام وعدہ کریں کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کوووٹ دے کرتوہین عدالت کا بدلہ لیں گے