پشاور کے عوام نے بھی نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے,دو ہزار اٹھارہ میں خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا,مریم نواز

04 فروری 2018 (18:37)

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ،، خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کا لیڈر بھی دلیر ہونا چاہیے ، پانچ سال تک کنٹینر پر بیٹھنے والا خیبر پختونخوا کے عوام کا لیڈر نہیں ہو سکتا، پشاور کے عوام نے بھی نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،، پشاور کے عوام نے بتا دیا کہ صادق اور امین کون ہے,مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ کر بیٹھ گئے،، پشاور کے عوام نے 2013 میں عمران خان کو ووٹ دیا لیکن وہ جواب میں کنٹینر لے آئے اور پھر اس سے نیچے نہیں اترے،پانچ سال تک پہاڑوں پر بیٹھنے کی بجائے عوام خدمت کی ہوتی تو مال روڈ کی طرح آج کے جلسے میں بھی خالی کرسیاں ہوتیں،2018 میں خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں شیر دھاڑے گا,مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے چار سال بعد نیند سے جاگنے کے بعد عمران کو پتہ چلا کہ نواز شریف نے اندھیرے دور کیے اور موٹروے کا جال بچھا دیا، عمران خان کا تعلیمی نظام کہاں ہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا ، پشاور میں بین الاقوامی معیار کا ایک بھی ہسپتال نہیں،، لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں