آصف زرداری کے خلاف بیان بازی ہی شیخ رشید کی نوکری ہے، شیخ رشید نے بد کلامی سے سیاست کو آلودہ کر دیا:سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر تنقید کی اور انہیں شیدا جاسوس قرار دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید عزت اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتے، شیدے جاسوس کا وسیلہ روز گار ہی بدکلامی رہا ہے۔ وزیر ریلوے نے بد کلامی سے سیاست کو آلودہ کر دیا، وہ عزت اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتے۔
شیخ رشید کی بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا راولپنڈی کے شیطان نے سیاست کو آلودہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اعلیٰ ظرف اور شاندار روایات رکھتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی ہی شیخ رشید کی نوکری ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ فساد چوہدری، فتنہ چوہان،پنڈی کےشیطان میں بدکلامی کا مقابلہ ہو رہاہے۔