حکمرانوں کے پاس لوگوں کو ای سی ایل میں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے، میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس لوگوں کو گرفتار کرنے اور ای سی ایل میں ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے پاس لوگوں کو گرفتار کرنے اور ای سی ایل میں ڈالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قومی فریضہ ادا کرنے واپس گئے،جیل کاٹ لی، اب کون سی ڈیل کرنی ہے۔شہباز شریف کو چھ ماہ ہو چکے، ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ڈالر کی قیمت میں جو کمی ہوئی71 سالہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ معیشت کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ ان کو ہم سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے