سعودی عرب میں حادثہ، دولہا اور دلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی
سعودی عرب کے شہر ابہا میں ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں دولہا اور دلہن جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی نشریاتی ادارے نے دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حا دثہ میںدلہن موقع پر ہی بحق ہوگئی جبکہ دولہا کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔کئی امدادی ٹیموں نے حادثے کے متاثرین کی مدد میں حصہ لیا۔