اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس: گیس کی قیمتوں میں5سے15فیصداضافےکی منظوری کا امکان
.اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں گیس کی قیمتوں میں5سے15فیصداضافےکی منظوری دی جائے گی تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر،بجلی کےکارخانوں کیلئےگیس15فیصدمہنگی کرنے اور گھریلوصارفین کیلئےگیس5فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دی جائےگی جبکہ کمیٹی وزارت داخلہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت دفاع کیلئےٹیکنیکل سپورٹ گرانٹ کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے8فیصدانکم ٹیکس استثنیٰ اور ایکسپورٹ اورینٹ یونٹ کی ریگولیٹری ڈیوٹی سےاستثنیٰ کی سمری پرغورہوگا جبکہ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیاونگ کی منظوری دی جائےگی۔