وزیر اعظم کل 5 فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
میرپور آزاد کشمیر: وزیر اعظم عمران خان 5 فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پانچ فروری کو آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، سلطان محمود کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم 5 فروری کو قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 6 فروری کو ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے، یہ جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سمیت تمام لیڈر شریک ہوں گے، کشمیری عوام وزیر اعظم کا تاریخ ساز استقبال کریں گے۔