کامونکی:رکشہ ڈرائیور کی نرسری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی
اوباش رکشہ ڈرائیور نے اسکول سے چھٹی کے بعد خالی دوکان میں لے جاکر نرسری کلاس کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ رپورٹس کے مطابق تتلے عالی کے نواحی گاﺅں چاچوکی کے غلام محبوب کی 6 سالہ بیٹی کو رکشہ ڈرائیور گلزار خان رکشے میں لے جانے کی بجائے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا اور راستے میں ایک خالی دکان میں لے جاکر بچی کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ ڈالا۔ملزم بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگیا۔