سندھ حکومت کا گندم پیداوار کا 37 فیصد خریدنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے ہر ضلعے کی کل گندم پیداوار کا 37 فیصد خریداری کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال کی گندم کی فصل کیلئے 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف رکھا گیا ہے، ان پٹ کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں اس لیئے سپورٹ قیمت زیادہ بڑھانا چاہئے، ہم کاشتکاروں کے مفاد کا مکمل خیال رکھیں گے، وفاقی حکومت سپورٹ پرائس پر نظر ثانی کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی قیمت مقرر ہو جائی تو سندھ حکومت بھی سپورٹ پرائس مقرر کرے گی، اس موقع پر کابینہ نے ہر ضلع کی کل گندم پیداوار کا 37 فیصد خریداری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔