لاہور : یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کل بروز بدھ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بھر کے سرکاری میل اساتذہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چئیرنگ کراس پر ریلی میں شامل ہوں گے اور کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
دوسری طرف تمام نجی سکولوں نے بچوں کے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس چھٹی کی اطلاع کر دی۔