پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔