استعفے منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھارہےہیں،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ استعفےمنہ پرمارنےوالے آج منہ کی کھارہےہیں،یہ لانگ مارچ کریں،ہم لانگ مارچ سےنہیں ڈرتے،اب کسی کو ترمیمی بل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اپوزیشن کو اسمبلی روایات کا خیال نہیں، کوئی تمیز نہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی کارروائی بلڈوزکرنےنہیں دیں گے،اگراپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو بات سننا بھی ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہےہیں،یہ وکٹ کی دونوں اطراف کھیلنےکےخواہشمند ہیں،مراد سعید بات کرے تو واک آوَٹ کرجاتے ہیں،راجاپرویزاشرف کوکہاتھاکہ 26ویں آئینی ترمیم اہم معاملہ ہے۔