پنجاب کے عوام بلدیاتی سہولیات سے محروم ہیں،احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام کو دو سال سے بلدیاتی سہولیات سے محروم کررکھا ہے۔ عدلیہ بلدیاتی اداروں کے حق کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سپریم کورٹ میں بلدیاتی ادارے ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتاسکے۔ بلدیاتی ادارے آمرانہ رویہ کی طرز پر ڈس مس کیے گیے۔ تحریک انصاف نے پنجاب کے عوام حق کے اوپر ڈاکا ڈالا ہوا ہے حکومت کا یہ متعصبانہ رویہ ہے۔ یہ آمرانہ اور غیر جمہوری اقدام ہے امید کرتے ہیں پاکستان کی عدلیہ غیر آئینی غیر قانونی اقدام شنوائی کرے گی کیونکہ بلدیاتی اداروں کے نا ہونے کی وجہ سے پنجاب کی انتظامیہ ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے