وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں
کراچی : چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سائینوفارم ویکسین کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل مسٹر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے ، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چائنیزحکومت کی ضرورت ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے کہا چین کےسی آرپراجیکٹ کیلئےسندھ حکومت کی مدد کرے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پراجیکٹ پر کام کو سراہا۔