کوروناوائرس: کویت حکومت کا بڑا فیصلہ
کویت سٹی: خلیجی ملک کویت کی حکومت نے ملک میں آئندہ ہفتے سے اسپورٹس کلبز اور سلونز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصہ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزراء کونسل میں غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا لیکن طے ہوا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اسپورٹس کلبز اور سلونز مکمل طور پر بند رہے ہیں، اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کویت میں ریستوران اپنے کام کے اوقات محدود کرتے ہوئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرنے کے مجاز ہوں گے۔ شاپنگ مالز کے کھلنے کا دورانیہ صبح 10 سے رات 8 ہوگا۔