اپوزیشن آئین کی کتاب کو ڈیسک بجانے کیلئے استعمال کر رہی ہے: فواد چوہدری
قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ان کو نہیں پتہ آئینی ترمیم کا مقصد کیا ہے، کل جھگڑا شروع ہوا تو اسپیکر صاحب کے چیمبر میں مذاکرات ہوئے، ان کی ڈوریں لندن میں ہیں،سارا بکائو مال آصف زرداری اور نواز شریف اپنی گود میں لیے بیٹھے ہیں، یہ دونوں اسپیکر کے پاس آئے اور پاؤں میں بیٹھ کر کہنے لگے کہ ہم نے استعفے نہیں دیئے، ایک صاحب ٹرک چلاتے، دوسرے کے اپنے رکشے ہیں۔ان کو شرم نہیں آتی سیاست پاکستان میں کرتے ہیں پیسے بھارت سے لیتے ہیں، اسامہ بن لادن سے لیتے ہیں۔چور چور کے پاسٹر بنا کر لائے اور چوروں کے ہاتھو ں میں ہی پکڑآ دیے، خفیہ بیلٹ کی تاریخ پرانی ہے، کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو رکشہ چلاتے ہیں اور ایوان میں پہنچ گئے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ قائد سے لے کر رہنماؤں تک ساری چوروں کی پارٹی ہے، اپوزیشن آئین کی کتاب کو ڈیسک بجانے کیلئے استعمال کر رہی ہے، ایوان میں ایسے لوگ بھی آگئے ہیں جو سرگودھا میں ٹرک چلاتے تھے، ایک صاحب تنظیم سازی کرتے کرتے ایوان میں پہنچ گئے۔