سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

گزشتہ روز سونے کے دام میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ ہفتے کے روز سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔ منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 46 ڈالر کمی کے بعد 1865 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔ ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 4 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 3 ہزار 429 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئے۔