شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کا کچھ دیر بعد طبی معائنہ کیا جائے گا، میڈیکل کے بعد شیخ رشید کو اڈیالہ جیل میں دیگر قیدیوں سے الگ رکھا جائے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔