کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار پھر گرم ہوگیا،، مسکن چورنگی میں فائرنگ سے تین گلشن اقبال میں دواورسہراب گوٹھ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بلدیہ ٹاون سےلاش برآمد ہوئی ہے.

گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آئس کریم کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کی،، جس کے نتیجے میں تین اافراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے،،، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،،، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،،، امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،،صبح سویرے فائرنگ کے واقعات میں گلشن اقبال میں دواورسہراب گوٹھ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ بلدیہ ٹاون سےلاش برآمد ہوئی ہے ۔