الطاف حسین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ مرجائیں گے لیکن سندھ کی سرزمین کسی کے حوالے نہیں کرینگے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل مخالفین کی بیان بازی کا مقابلہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے ذریعے بھرپور انداز میں کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں،،، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے حیدرآباد میں خطاب اور سندھ کو تقسیم کرنے کے بیان کا جواب بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر سندھی زبان میں دیا،،، اپنے پیغام میں انہوں نے انیسویں صدی میں برطانوی فوج کیخلاف لڑنے والے سندھ کے سپاسالار ہوش محمد شیدی کا مشہور قول "مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں" دہرایا،،، یعنی "مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دینگے"، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگران کے ٹویٹس سے کسی کو بہت پریشانی ہے تو وہ انتظار کرے اور دیکھے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر کیا کرتے ہیں۔