محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں جاری سردی کی شدید لہر میں آج سے کمی آنے جبکہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے،،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،،، تاہم مالاکنڈ،،، ہزارہ ،،، راول پنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،،، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی تیرہ جبکہ پاراچنار،،، قلات اور ہنزہ میں منفی نوسینٹی ریکارڈ کیا گیا،،، ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے درجہ حرارت یوں رہے،،، اسکردو،، کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی سات،،، اسلام آباد منفی ایک،،، لاہور صفر،،، کراچی سات،،پشاور صفر،،، مری منفی چار اور ملتان میں ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔