محمد آصف نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ فلم ڈائریکٹر ان کے پیسے لیکر بھاگ گیا ہے، کہتے ہیں وینا ملک قوم کی بیٹی ہے، اچھا ہوا اس کا گھر بس گیا،شادی کتنے دن چلے گی، نہیں بتا سکتے۔

فاسٹ باؤلر محمد آصف پریس کانفرنس کیلئے ایک گھنٹے تاخیر سے لاہور پریس کلب پہنچے جہاں انہیں میڈیا کے باؤنسرز کا سامنا کرنا پڑا،، مگر انہوں نے کمال مہارت کے ساتھ نہ صرف سب کو فیس کیا بلکہ کھرے کھرے جوابات بھی دیئے،، انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ فلم ڈائریکٹر ان کے پیسے لیکر بھاگ گیا ہے،،،آصف کا کہنا تھا کہ ان کا مال کھانا اتنا آسان کام نہیں ہے،اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری اور ڈانس میں ناتجربہ کار ہیں لیکن ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ وینا ملک کی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف نے وینا کو پوری قوم کی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا اس کا گھر بس گیا،،، وہ نجومی نہیں جو بتاسکیں کہ شادی کتنی دن چلے گی۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ اداکاری اپنی جگہ مگر ان کی پہلی ترجیح کرکٹ کے میدان میں واپسی ہے۔