پاکستانی باؤلن ہر دور میں خطرناک رہی ہے اور جو بلے باز پاکستان کو سکور کر گیا،بڑا بیٹسمین کہلایا،حالیہ پاک سری لنکا سیریز میں بھی ایک بڑا بلے باز ابھر کر سامنے آیا ہے جس کا نام انجیلو میتھیوز ہے.

پاکستان کے خلاف سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے پہلے ٹی 20 میں 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،،،ون ڈے میچز میں میتھیوزا کی کارکردگی سطحی سی رہی لیکن وہ 133 رنز بنانے میں کامیاب رہے،،،پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جب سری لنکا شدید مشکلات کا شکار تھا میتھیوز نے ٹیم کو ریسکیو کیا اور 91 رنز بنائے،،دوسری اننگز میں پاکستان کو 179 رنز کی برتری حاصل تھی اور کرکٹ کے پنڈت پاکستان کی فتح کو یقینی قرار دے رہے تھے لیکن ہوا کیا ،،،،،میتھیوز پھر پاکستان کے آڑے آئے اور دوسری اننگز میں سنچری بنا کر سری لنکا کو اتنی لیڈ دلا دی کہ پاکستان کو اب میچ بچانے کیلیے کافی محنت کرنا ہوگی،،ابو ظہبی ٹیسٹ میں انجیلو میتھیوز نے 248 رنز 248 کی اوسط سے بنائے ہیں،،،انجیلو میتھیوز اگرچہ باؤلنگ بھی کرتے ہیں لیکن ان کی اصل کاکرد گی انکی بیٹنگ ہی میں سامنے آئی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میتھیوز سری لنکا کیلیے میچ ونر بن کر ابھرے ہیں