مصر میں اخوان المسلمون کے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم تیرہ ہو گئی ہے، جبکہ حکومت کیخلاف ہونے والے احتجاج کا دائرہ قاہرہ، اسماعیلہ اور سکندریہ سمیت پورے ملک میں پھیل چکا ہے.

گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مصر کے مختلف شہروں اور آبادیوں کے اندر حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیےواٹر کینن اور آنسو گیس کا استمال کیا گیا۔ جبکہ مظاہرین کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر پتھراو کیا گیا اور مختلف جگہوں پر ٹائر جلا ئے گئے، ان مظاروں کے دوران تیرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں،،،تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد مصر میں اخوان المسلمین کے حامیوں نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے،، جبکہ ان مظاہروں میں اب بڑی تعداد میں خواتین یا طلبہ بھی حصہ لیا کریں گے.