مسیحیوں کے مقدس ترین مشن ویٹی کن نے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر لیا
ویٹی کن نے فلسطین کو باضابطہ طورپرریاست تسلیم کرلیا۔ فیصلے سے فلسطین کو آگاہ کردیاگیا۔2015ء میں کیےگئےمعاہدےپرعمل درآمدکاآغازہوگیا26 جون 2015ءمیں کیے گئے معاہدے میں پوپ فرانسس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے2012ءمیں فلسطین کوبطورغیررکن مبصرتسلیم کیا تھا۔ویٹی کن کے اقدام سے فلسطین کوباضابطہ آگاہ کردیاگیا ۔ فلسطین میں دو مختلف دھڑے بر سر اقتدار ہیں محمود عباس کی حخومت کو بین الاقوامی برادری تسلیم کرتی ہے جبکہ غزہ میں موجود حماس کو دنیا بھر میں ناپسندیدہ نظروں سے دیکھا جاتا ہے ویٹی کن نے محمود عباس یا حماس میں سے کسی ایک کی حمایت کیے بغیر فلسطین کی حیثیت کو تسلیم کیا ہے