سندھ حکومت نے شعیب احمد صدیقی کی چھٹی کراتے ہوئے آصف حیدر شاہ کونیا کمشنرکراچی مقرر کردیا
ذرائع کے مطابق آصف حیدر شاہ وزیر مالیات سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، شعیب احمد صدیقی کو سندھ کی بااثرخاتون شخصیت کی ایما پر عہدے سے ہٹایا گیا، شعیب احمد صدیقی کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ مزید افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں ، گنہور لغاری ڈی سی بے نظیر آباد اور رشید زرداری کو ڈی سی ٹنڈو الہ یار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔