گزری پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم غلام آزاد کو انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
گزری پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم غلام آزاد کو ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر مقامی عدالت نے ڈکیتی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔ ملزم کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج محمد علی مظہر کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر انسپکٹر ارشان کریم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم غلام آزاد کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم پر پولیس مقابلہ اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات درج ہیں، ملزم سے تفتیش کے لئے وقت درکار ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد ملزم غلام آزاد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔