موٹروے بھی دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی
پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، پتوکی، اوکاڑی، ساہیوال،چیچہ وطنی،قصور حویلی لکھا میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی۔ موٹروے ایم ٹو، ایم تھری پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔ صبح کے وقت موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا اور ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پرشدید دھند کےباعث مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا۔ دوسری جانب دھند کم ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ موٹر وے ترجمان سید عمران کے مطابق شہری موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹر وے پر سفر کے دوران فوگ لائٹس اور وائپر کا استعمال کیا جائے اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ دھند کےباعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا