آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹٰی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پھر نمبر ون پوزیشن پر آ گیا
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی 119 رنز سے جیتا اور سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کر لی ،،اسی میچ میں کولن منرو 104 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔کیوی ٹیم کو سیریز جیتنے کا انعام رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ ملا ،،یوں نیوزی لینڈ 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ،،عالمی درجہ بندی میں پاکستان صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلا گیا، رینکنگ میں بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر براجمان ہے