لالی ووڈ ہارر فلم پری کا ٹریلر جاری
خوف اور دہشت سے بھر پور لالی ووڈ ہارر فلم" پری" کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے،، فلم کی کہانی ایسے پر اسرار مکان کے گرد گھوم رہی ہے جہاں شیطانی طاقتوں کا قبضہ ہوتا ہے،، اور وہ اس گھر کے مکینوں کی جان کے پیچھے پڑ جاتے ہیںجاندار کہانی پر مبنی فلم لکھاری اور ڈائریکٹر سید عاطف علی ہیں، جبکہ اس کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائریکٹر مسعود عالم ہیںسنسنی خیز فلم میں معروف اداکار قوی خان ،راشد ناز، ننھی معصوم نٹ کھٹ اداکارہ خوشی ماہین، جنید اختر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، فلم دو فروری کو سینما گھروں پر اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنوں کو تیز کرے گی۔۔