پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نےے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو120 رنز سے شکست دے دی
پاکستانی شاہینوں نے کیوہز کو وارم اپ میچ میں ہی دبوچ لیا ،،نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ الیون کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیپاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے اپنی سینچریاں اسکور کیں اور بالترتیب 104 اور 106 رنز کی اننگز کھیل کر 206 رنز کی شراکت قائم کی ،،واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا اور ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی20 سیریز بھی آمنے سامنے ہوں گی