امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے
امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر تلخ ہو گئے ،، عقل سے فارغ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے تو پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،، ساتھ ہی امریکی صدر نے پاکستان کی امداد روکنے کا بھی اعلان کر دیا تھا، اور اب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے ، امریکا کے پاکستان سے نئے مطالبات بھی سامنے آنےکا امکان ہے،، جبکہ پاکستان کو امداد دینے کے نئے قوانین بھی بنائے جا سکتے ہیں،، گزشتہ روز پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق سوال پرترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کردیا جائےگا،، ادھر امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کا بھی دوٹوک بیان سامنے آیا ہے،،