امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا: سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان میں امریکی صدر کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ امریکی حواریوں کو خود فریبی سے نکل کر امریکی غلامی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی ۔ ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ہمارے فیصلوں میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ۔ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کو اپنے رویے پر نظر ثانی اور دوسرے ممالک پر قبضہ کرنے کی پالیسی ترک کردینی چاہیے۔امریکہ نے عرا ق کے بعد افغانستان پر چڑھائی کی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ کا رویہ دنیا میں جنگ و جدل اور بدامنی کو فروغ دے رہا ہے ۔امریکہ کی طرف سے بھارت کی بالادستی کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ خطے میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان سے نکل جائیں۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان دوسرے ملکوں پر چڑھائی ہے۔