امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان سٹوڈنٹ آف گلوبل ایکسچینج پروگرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،
امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان سٹوڈنٹ آف گلوبل ایکسچینج پروگرام کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،، یہ تقریب پاکستانی سفارتخانے نے منعقد کروائی ،، تقریب میں اس پروگرام کے تحت زیر تعلیم 100 پاکستانی طلبہ نے شرکت کی ،، جوامریکہ کی 95 مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،، پرواگرام کے تحت ان قابل پاکستانی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا گیا ہے جنھوں نے پہلے پاکستان کے باہر تعلیم حاصل نہیں کی ،، تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کے اکیڈیمک ایکسچینج بورڈ کے ڈائریکیٹر میری کرک نے بھی شرکت کی جنھوں نے پاکستانی سفارتخانے کی اس کوشش کو سراہا ،، پروگرام نے انچارج رضوان سعید نے تقریب میں پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی،، تقریب میں شریک طلبہ کو مزید محنت کرنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی ہدایت کی گئی،،