سعودی عرب: جرمانے اور سزا سے بچنے کی مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے 672 غیرقانونی تارکین گرفتار
سعودی عرب میں جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران 672 تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔ العریبیہ نیوز کے مطا بق سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کا گورنریٹ کے سیکرٹری جنرل شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی آل سعود نے براہ راست جائزہ لیا۔ مہم کے دوران جرمانے اور سزا سے بچنے مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے غیرقانونی تارکین گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس سربراہ نے شہزادہ سعود کو مہم کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیر داخلہ کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مملکت کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے خالی کرنے کے لئے مہم پر عمل کیاجارہا ہے۔ واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑدینے کے لئے کافی عرصہ تک مہلت دی گئی تھی جس کے دوران جانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ اور سزا کا اطلاق نہیں کیا گیا تھا۔ مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں اضافہ بھی کیا گیا تھا۔