سعودی عرب میں انٹرنیٹ سم کی قیمتوں میں اضافہ
سعودی عرب کی موبائل کمپنی ایس ٹی سی اور موبائیلی نے 300 گیگا والی انٹرنیٹ سم کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔ مکہ اخبار نے میں شائع کی گئی خبر کے مطابق سعودی عرب کی موبائل کمپنی ایس ٹی سی اور موبایلی نے 300گیگا والی انٹرنیٹ سم کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، ایس ٹی سی کمپنی کی جاری کردہ 10گیگا والی سم 100ریال، 2 ماہ کے لئے 30 گیگا والی سم 200 ریال میں دستیاب ہوگی۔ موبائیلی نے 3 ماہ کے لئے 300گیگا والی سم 450 ریال اور 20 گیگا والی ایک ماہ سم کی قیمت 530 ریال مقررکردی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ماہرین اقتصادیات نے دو ماہ قبل ہی عندیہ دیدیا تھا کہ موبائل کمپنیاں انٹرنیٹ سموں کی قیمتوں مین اضافہ کرنے جا رہی ہیں۔