وکلاء، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وکلاء، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔،مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی نے عوامی مسائل سب سے پہلے اٹھائے، چیف جسٹس نے بھی ہمارے موقف کی تائید کیی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو دس سال بعد خیال آیا کہ تعلیمی نظام خراب ہے، اب ٹاسک فورس بنانے کی بات کی جارہی ہے ، سندھ کے شہری علاقوں میں ستر لاکھ لوگوں کو کم گنا گیا ہے، آرمی چیف کراچی کے معاملے کو دیکھیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے نوجوانوں کو بھی ایک موقع دیا جائے اور پاک فوج ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی ترقیاتی کام کروائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عشرت العباد رشوت العباد ہے انہوں نے کراچی کو لوٹا ہے ،، بانی ایم کیو ایم کے بعد عشرت العباد کراچی کے خراب حالات کے ذمہ داری ہیں، عشرت العباد مدر آف کرپشن ہے۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کل ہونیوالی لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں ،، پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں میں وکلا، بزنس مین اور اے پی ایم ایل کے افراد نے شرکت کی۔ کیمرہ مین جمشید علی کے ساتھ اے کے محسن وقت نیوز کراچی