امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حشیش کی فروخت قانونی طور پر جائز قرار
امریکا کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلیفورنیا میں حشیش کے تفریحی استعمال کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا میں حشیش کو قانونی فروخت کی اجازت کے بعد ہر21 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اب یہاں حشیش خرید، رکھ اور استعمال کر سکیں گے۔امریکا میں کولوراڈو سمیت کئی ریاستیں پہلے ہی تفریحی مقاصد کے لئے حشیش کے استعمال کو قانونی قرار دے چکی ہیں لیکن امریکا کے وفاقی قوانین تاحال منشیات پر سخت ضوابط لاگو کیے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کولوراڈو میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے حشیش کو قانونی حیثیت دیے جانے کے بعد ایسے حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں میں حشیش کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے