پاکستان کیخلاف امریکی ہرزہ سرائی، عمران خان نے ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں امریکی بیانیے کے بھرپور مقابلےکی ہدایت کردی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سے متعلق امریکی بیانیے پر غور کیا گیا اور عالمی سطح پر پوری شدت سے پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں نوازشریف کی ریاستی اداروں پر الزام تراشی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نوازشریف محض ذاتی فائدے کیلئے ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ اور نوازشریف کے بیانیوں کا ماخذ مشترک دکھائی دیتا ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خارجی جبکہ نوازشریف داخلی طور پر پاکستان پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ نوازشریف کی تحریک فساد بحیرہ عرب کے پانیوں میں تحلیل ہوچکی۔ تحریک انصاف صورتحال اور حکومتی طرزعمل پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قومی غیرت امریکا اور غیرملکی ساہوکاروں کے پاس گروی رکھنے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی این آراو کی کوئی گنجائش نہیں