میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ میجر اسحاق کی شہادت کا باعث بننے والا دہشتگرد ظاہر شاہ اور اس کا ساتھی ایک بار پھر آئی ای ڈی نصب کر رہے ہیں،، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کی اور دونوں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، لاہور سے تعلق رکھنے والے میجر اسحاق کچھ عرصہ پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا نشانہ بنے تھے،، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ژوب، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، مچھ اور کلی اسماعیل میں آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے، ان کارروائیوں کے دوران پولیس پر حملوں میں ملوث آٹھ دہشتگردوں سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ستر کلوگرام دھماکہ خیز مواد، اسلحہ ، گولہ بارود اور کمیونیکیشن کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں