چیئرمین نیب اپوزیشن اراکین سے کسی بھی دن اور کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں: نیب
اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے ملاقات کا وقت دے دیا۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب اپوزیشن اراکین سے کسی بھی دن اور کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔اپوزیشن اراکین کا چیئرمین نیب کو ملاقات کے لیے خط، چیئرمین نیب نے جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپوزیشن اراکین سے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ ہفتے ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔ تاریخ اور وقت کا تعین اراکین پارلیمنٹ خود کریں گے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں