آرمی چیف کا ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران ماڑی پیٹرولیم کی کارکردگی اور مییجنمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے قومی معشیت میں ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی تعریف کی اور تعلیم و صحت کے شعبے میں کمپنی کے کردار کو سراہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کیلئے کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ان کا استقبال ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے کیا۔